لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 7 اہلکاروں کے علاج کیلئے 18 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کے علاج کیلئے فنڈزجاری کرنے کی منظوری دی۔ گوجرانوالہ پولیس کے زخمی کانسٹیبل واجد علی کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل شاہد امتیاز کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، گوجرانوالہ پولیس کے زخمی کانسٹیبل غلام نبی کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے، راولپنڈی پولیس کے زخمی کانسٹیبل عاصر محمود کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، شیخوپورہ پولیس کے زخمی کانسٹیبل محمد اشرف کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے زخمی کانسٹیبل شہزاد عادل اور لاہور کے صفدر حسین علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازی افسران و اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ غازی اہلکار محکمے کا قیمتی سرمایہ، انکی بہترین ویلفیئر اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
**************