Nov 16, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب بھر سے غیر ملکی تارکین وطن کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس نے اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں 16 سو 50 سے زائد ریڈز کی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے اب تک 7 سو سے زائد غیر ملکی شہریوں کا انخلا یقینی بنایا ہے، نادرا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ساڑھے 17 ہزار سے زائد غیر ملکی افراد کی ویری فیکیشن عمل میں لائی گئی جبکہ 14 ہزار کے قریب غیر قانونی مقیم تارکین وطن رضاکارانہ طور پر پنجاب سے واپس جا چکے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کی واپسی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے اقدامات میں تیزی لائی جائے.
(روز نامہ نئی بات)
*************