لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے آئی جی پنجاب نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ریلیف بارے احکامات جاری کئے ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے مسائل پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹ بھی طلب کرلی آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز کو اپنی نگرانی میں انکوائری کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا بلاتاخیر ازالہ اولین ترجیح، بروقت اقدامات میں تیزی لائی جائے کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں بھی سنیں آئی جی پنجاب نے ملازمین کی درخواستوں پر ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر برانچ کو میرٹ کے مطابق فوری ریلیف کا حکم دیا پنشن، جزا ءو سزا، ویلفیئر اور رخصت سمیت دیگر درخواستوں کو میرٹ کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے، ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں کو افسران ذاتی نگرانی میں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔
(روز نامہ پاکستان)
***************
