اہلکاروں کے دیگر یونٹس میں تبادلے سے متعلق پولیس آرڈر تبدیل

Nov 15, 2023

لااہور (سپیشل کرائم رپورٹر)پولیس افسروں اور اہلکاروں کی دیگر یونٹس میں تبادلوں اور کنفرمیشن کے حوالے سے پولیس آرڈر 2002میں ترمیم کردی گئی۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے نئے آرڈر کی نقول سی سی پی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے افسروں کو بھجوا دی۔ترمیم کے بعد کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پرترقی پانے والے اہلکار 10سال سے پہلے دیگر یونٹس میں تبادلہ کروا سکیں گے جبکہ اس سے پہلے کسی ایک ضلع میں 

بھرتی ہونے والا اہلکار 10سال سے پہلے دیگر یونٹس میں نہیں جاسکتا تھا، اسی طرح ایلیٹ کی ٹریننگ کرنے والے ماتحت افسر اور اہلکار دیگر یونٹس میں تبادلہ کرواسکتے ہیں ا س سے پہلے ایلیٹ کی ٹریننگ کرنے والے اہلکار اور سب انسپکٹر 45 سال سروس سے پہلے اپنا تبادلہ نہیں کروا سکتے تھے ،سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی میں پانچ سال گزارنے والے اہلکار ڈیڑھ سال بعد دوبارہ اسی یونٹ میں تبادلہ کروا سکتے ہیں اس سے پہلے پانچ سال یونٹس میں گزارنے والے اہلکار اور ماتحت افسر دوبارہ یونٹس میں تبادلہ نہیں کروا سکتے تھے ۔

(روز نامہ دنیا)

**************