آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا گوجرانوالہ میں فائرنگ سے 05 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم،ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ کے علاقے پیپلز کالونی، کشمیر روڈ پر فائرنگ سے 05 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ و اقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ سپروائزری افسران فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 805)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, November 15, 2023