آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب بھر سے غیر ملکی تارکین وطن کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب بھر سے غیر ملکی تارکین وطن کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری
پنجاب پولیس نے اب تک 7 سو سے زائد غیر ملکی شہریوں کا انخلا یقینی بنایا،ترجمان پنجاب پولیس
نادرا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ساڑھے 17 ہزار سے زائد غیر ملکی افراد کی ویری فیکیشن عمل میں لائی گئی،ترجمان پنجاب پولیس
سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے اقدامات میں تیزی لائی جائے، آئی جی پنجاب کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب بھر سے غیر ملکی تارکین وطن کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس نے اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں 16 سو 50 سے زائد ریڈز کی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے اب تک 7 سو سے زائد غیر ملکی شہریوں کا انخلا یقینی بنایا ہے، نادرا اور دیگر اداروں کے تعاون سے ساڑھے 17 ہزار سے زائد غیر ملکی افراد کی ویری فیکیشن عمل میں لائی گئی جبکہ 14 ہزار کے قریب غیر قانونی مقیم تارکین وطن رضاکارانہ طور پر پنجاب سے واپس جا چکے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کی واپسی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ انخلاء کے عمل کے دوران بہترین انتظامات یقینی بنائی جائے اور انسانی حقوق کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 803)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, November 15, 2023