پولیس افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر کیش انعامات سے نوازا گیا

Nov 14, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر لاہور اور گوجرانوالہ ریجن کے افسران واہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔ آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والوں افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ظالموں، ڈکیتوں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور دیگر مجرمان کے قلع قمع کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے مجرمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جدید پولیسنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ انسداد جرائم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات کے تحت شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی انعامات حاصل کرنے والے افسران واہلکاروں کو شاباش دی اور مزید بہتر کارکردگی کی ہدایت دی.

(روز نامہ جناح)

************