آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے۔
شہریوں کے مسائل کا بلاتاخیر ازالہ اولین ترجیح، بروقت اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب کی افسران کو ہدایت۔
آئی جی پنجاب کا ملازمین کی درخواستوں پر ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر برانچ کو میرٹ کے مطابق فوری ریلیف کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے۔آئی جی پنجاب نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے مسائل پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹس طلب کرلیں۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز کو اپنی نگرانی میں انکوائری کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا بلاتاخیر ازالہ اولین ترجیح، بروقت اقدامات میں تیزی لائی جائے۔
کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں بھی سنیں۔آئی جی پنجاب نے ملازمین کی درخواستوں پر ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر برانچ کو میرٹ کے مطابق فوری ریلیف کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنشن، جزا و سزا، ویلفیئر اور رخصت سمیت دیگر درخواستوں کو میرٹ کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے، ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں کو افسران ذاتی نگرانی میں جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہریوں اور ملازمین کے ریلیف کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کی جارہی ہے، شہری اپنی درخواستیں بذریعہ درخواستیں بذریعہ ڈاک، ای میل اور کال بھی سنٹرل پولیس آفس بھجوا سکتے ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 802)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, November 14, 2023