ایلیٹ فورس کی ٹریننگ کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق بہتربنایا جائے، آئی جی

Nov 14, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کی جدید تربیت یافتہ اور سپیشلائزڈ آپریشنل فور س ہے جس کے جانباز سپاہیوں کی ٹریننگ کے معیارکو ماڈرن سکلز اور جدید ٹیکنالوجی کے مطابق بہتر سے بہتربنایا جائے تاکہ کچہ اوردریائی علاقوں میں دہشت گردوں، شر پسندوں اور جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کا عمل مزید تیز ہوسکے ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ایلیٹ فورس کی ٹریننگ اور رسپانس ریٹ کو بہتر سے بہتربنانے کیلئے تربیتی ورکشاپس اور ایکسر سائز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے اور اس سلسلے میں کرائم فائٹنگ اور سپیشل آپریشنز کے ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات اور صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایلیٹ اہلکاروں کے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بہترین خوراک اور سہولیات فراہم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار ایلیٹ ٹریننگ سکول و ہیڈ کوارٹرز بیدیاں کے دورے کے موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ ٹریننگ سکول و ہیڈکوارٹرز میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

(روز نامہ پاکستنان)

************