دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری 17 سال بعد اٹلی سے گرفتار

Nov 13, 2023

لاہور(نامہ نگار) دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری 17 سال بعد اٹلی سے گرفتار ہو گیا ہے۔ مجرم اشتہاری ابرار حسین نے 2006 میں اپنے ساتھیوں کےساتھ مل کر سیٹلائٹ ٹاو¿ن گوجرانوالہ میں دو شہریوں کو قتل کیا تھا، مجرم اشتہاری وقوعہ کے بعد پہلے ساو¿تھ افریقہ پھر ہالینڈ فرار ہوگیا تھا ، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروایا ، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ ملزم کو بالاخر تین ماہ قبل اٹلی میں گرفتار کیا گیا ، انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں ٹیم اشتہاری کو لے کر اٹلی سے پاکستان روانہ ہوئی۔ اشتہاری ملزم جلد پاکستان پہنچ جائےگا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 129 ہو گئی ہے۔ ان اشتہاریوں کو امریکہ، برطانیہ، ساوتھ افریقہ ، متحدہ عرب امارات ، یورپ اور دیگر خلیجی ممالک سے گرفتار کرکے وطن واپس لایا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانونی مراحل جلد مکمل کرکے مجرم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ قتل، ڈکیتی اور اغوا میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز کیا جائے اور ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کےساتھ باقاعدگی سے انفارمیشن شئیرنگ کی جائے۔ آر پی اوز، ڈی پی اوز بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کی خود نگرانی کریں۔

(روز نامہ نوائے وقت)

**************