غیرقانونی تارکین وطن کو جلد ازجلدواپس بجھوایا جائے،آئی جی

Nov 12, 2023

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات کے تحت تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو جلد از جلد واپس بھجوایا جائے، انخلاء کے عمل کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری ہرصورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ آئی جی کی زیرصدارت غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاء کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت سینئر افسران موجود تھے۔تمام آر پی اوز ، ڈی پی اوز نے آئی جی پنجاب کو غیر قانونی غیر ملکی تارکین وطن کے انخلا بارے بریفنگ دی۔

(روز نامہ جنگ)

***************