Nov 11, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نفسیاتی عارضہ سے روبصحت کانسٹیبل شاہد جٹ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔ آئی جی پنجاب نے شاہد جٹ سے خیریت پوچھی ، علاج معالجے اور ڈیوٹی بارے دریافت کیا، ملاقات میں شاہد جٹ کے تین بیٹے اور بیٹی بھی موجود تھی۔ آئی جی پنجاب کی شاہد جٹ کے بچوں سے تعلیم بارے گفتگو کی اور اظہار شفقت کیا ۔ شاہد جٹ نے بہترین علاج معالجہ کروانے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس ہیلتھ ویلفیئر کے سلسلے میں نفسیاتی پروفائلنگ کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ، سٹریس، بائی پولر ڈس آرڈر سمیت کسی بھی نفسیاتی عارضہ کا شکار اہلکاروں کو علاج معالجے میں ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے شاہد جٹ سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی اور کانسٹیبلری کی مشکلات بارے بھی دریافت کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی بہترین ماحول اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس موقع پر کانسٹیبل شاہد جٹ اور اسکے بچوں کو سنٹرل پولیس آفس کا دورہ بھی کروایا، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر اور ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔
*********************
