آئی جی سے اقوام متحدہ ویمن مشن کے وفد کی ملاقات، تبادلہ خیال

Nov 11, 2023

لاہور(کرائم رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اقوام متحدہ ویمن مشن کے وفد نے ملاقات کی ۔دوران ملاقات یو این مشن کے مینڈیٹ کے مطابق ویمن امپاورمنٹ، خواتین کے تحفظ، کریکٹر ڈویلپمنٹ، قوانین اور پالیسی سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفد میں رمضانی شرمیلا رسول، نبیلہ ملک شامل تھیں ،آئی جی نے کہاکہ پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو محفوظ ورکنگ انوائرمنٹ، جدید سہولیات اور کیرئیر گروتھ کے یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں ، یو این ویمن کنٹری نمائندہ رمضانی شرمیلا رسول نے کہا کہ پنجاب پولیس میں خواتین کی نمائندگی میں قابل ذکر اضافہ اور جدید سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے ۔

(روز نامہ جنگ)

*************