لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ اور اس کے ساتھی خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر قصور پولیس کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانونی مراحل پورے کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کے فرار ہونے والے باقی ساتھیوں کو بھی جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ پنجاب پولیس قصور نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بدنام زمانہ خطرناک اشتہاری ملزم قلب شاہ اور اسکے ساتھی ندیم عرف گیندی کو گرفتار کر لیا ہے۔ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ قلب شاہ پنجاب بھر میں خواجہ سراو¿ں کیلئے خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ اکرم نامی شہری نے گنڈا سنگھ روڈ پر اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل چھینے جانے کی 15 پر اطلاع دی۔
تھانہ صدر قصور پولیس نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے دولے والا کے قریب ناکہ بندی کی، اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی دو ڈاکوو¿ں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی برآمد، رات کی تاریکی میں دو ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوو¿ں کی شناخت بدنام زمانہ قلب شاہ اور ندیم عرف گیندی کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں سنگین وارداتوں میں پنجاب کے متعدد اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔ مجرم اشتہاری قلب شاہ کی گرفتاری کیلئے قصور پولیس نے متعدد جگہوں پر ریڈز کیے۔کوٹ رادھا کشن میں ریڈ کے دوران مجرم اشتہاری نے پولیس کےساتھ مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ بھی کی تھی۔
(روز نامہ نوائے وقت)
*************