Nov 09, 2023
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویڈیو لنک اجلاس میں نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی پی اوز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان افسر انویسٹی گیشن امور پر بطور خاص توجہ دیں ۔ ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر موجود تھے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پیز کی کارکردگی و مسائل بارے دریافت کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کیرئیر کے آغاز میں مشکل پوسٹنگ کو ترجیح دیں ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے اور پبلک سروس ڈلیوری کو موثر سپرویعن سے بہتر سے بہتر بنایا جائے۔
(روز نامہ جنگ)
*************
