پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کی ملاقات
سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے صحافیوں کے وفد کے ہمراہ سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کو سیف سٹیز اتھارٹی کی ورکنگ اور فیوچر پلان بارے آگاہ کیا،
راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں کم لاگت اور ملکی آئی ٹی ٹیکنالوجی سے سیف سٹیز بنا رہے ہیں، آئی جی پنجاب
سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے صحافیوں کے وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کو سیف سٹیز اتھارٹی کی ورکنگ اور فیوچر پلان بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں کم لاگت اور ملکی آئی ٹی ٹیکنالوجی سے سیف سٹیز بنا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ صوبہ کے تمام دیگر چھوٹے شہروں میں پاسبان پراجیکٹ کے تحت منی سیف سٹیز بھی قائم کرنے جا رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی منصوبوں سے لاء اینڈ آرڈر کے قیام ، کرائم پریوینشن اور ڈیٹیکشن میں بے حد ملی ہے ۔
سابق آئی جی پنجاب سید کلیم امام نے جرنلسٹ وفد کے ہمراہ سیف سٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ، وفد نے سیف سٹی سکیورٹی وال سے سی سی ٹی وی کیمروں سے شہر بھر کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا، وفد کو فیس ٹریس سسٹم، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی ، وفد کو جدید فرانزک ایویڈنس سسٹم اور تفتیش میں شواہد کی اہمیت بارے بتایا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سابق آئی جی سید کلیم امام نے اپنی تصنیف بھی پیش کی، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے سابق آئی جی سید کلیم امام کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 792 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, November 11, 2023