ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادن لونڈ میں پولیس کا موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں سے مقابلہ

ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادن لونڈ میں پولیس کا موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں سے مقابلہ
چوکی انچارج سب انسپکٹر رضوان محبوب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید، 03 اہلکار زخمی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سب انسپکٹر رضوان محبوب کی قربانی کو خراج عقیدت،
آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان شہید سب انسپکٹر کی فیملی کے ساتھ فوری رابطہ کریں، آئی جی پنجاب
 
ڈیرہ غازی خان کے علاقے زندہ پیر ، شادن لونڈ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے  پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چوکی انچارج سب انسپکٹر رضوان محبوب نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 03 اہلکار اے ایس آئی اقبال، ہیڈ کانسٹیبل طاہر سعید اور کانسٹیبل مظہر خان شدید زخمی ہوگئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سب انسپکٹر رضوان محبوب کی قربانی کو  شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان شہید سب انسپکٹر کی فیملی کے ساتھ فوری رابطہ کریں، آئی جی پنجاب کا واقعہ میں زخمی ہونے والے اے ایس آئی اقبال، ہیڈ کانسٹیبل طاہر سعید اور کانسٹیبل مظہر خان کی بہترین نگہداشت کا حکم بھی دیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سب انسپکٹر رضوان محبوب نے فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس سب انسپکٹر رضوان محبوب جیسے 1600 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام ضروریات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کیہ فائرنگ میں ملوث موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنائیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 791 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
 
Press Release Date: 
Saturday, November 11, 2023