سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
آئی جی پنجاب نے پولیس تحفظ مرکز ملتان کے عملے، شہریوں، بچوں اور ٹرانسجینڈرز سے ملاقات کی۔
پولیس تحفظ مرکز ملتان نے اب تک 183 افراد کو سماجی تحفظ فراہم کیا، نمرین منیر ڈی ایس پی فوکل پرسن تحفظ مرکز کی بریفنگ
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ مرکز ملتان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس تحفظ مرکز ملتان کے عملے، شہریوں، بچوں اور ٹرانسجینڈرز سے ملاقات کی۔
نمرین منیر ڈی ایس پی فوکل پرسن تحفظ مرکز ملتان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس تحفظ مرکز ملتان نے اب تک 183 افراد کو سماجی تحفظ فراہم کیا، متعدد این جی اوز اور سرکاری اداروں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے ، 54 ٹرانسجینڈرز، ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار 19 خصوصی افراد کی مدد کی، نشے کے عادی 05 افراد کا علاج کروایا اور 10 گھر سے بھاگی و گمشدہ بچیوں اور 07 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا، 40 افراد کو راشن فراہم کیا ، 34 سے زائد خواتین کو ویمن پروٹیکشن سنٹر سے فری لیگل ایڈ مہیا کی۔ 06 خواتین کو شیلٹر کیلئے دارالامان بھجوایا 08 ٹرانسجینڈرز اور خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر کروایا ۔ 30 افراد کے مختلف تھانہ جات میں ریفر کرکے کرائم کے متعلق مسائل حل کروائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ مرکز ملتان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دائرہ کار مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جائے۔
.
(ہینڈ آؤٹ نمبر 790 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, November 10, 2023