آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سرگودھا میں خاتون سمیت 04 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سرگودھا میں خاتون سمیت 04 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس۔
آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب، ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا میں خاتون سمیت 04 افراد کے قتل کا معاملہ نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انورنے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 786 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, November 9, 2023