پنجاب پولیس قصور کی بڑی کامیابی، بدنام زمانہ خطرناک اشتہاری ملزم قلب شاہ ساتھی ندیم عرف گیندی سمیت گرفتار

پنجاب پولیس قصور کی بڑی کامیابی، بدنام زمانہ خطرناک اشتہاری ملزم قلب شاہ ساتھی ندیم عرف گیندی سمیت گرفتار
بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ قلب شاہ پنجاب بھر میں خواجہ سراؤں کیلئے خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی انتہائی خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر قصور پولیس کو شاباش۔
قانونی مراحل پورے کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ اور اس کے ساتھی خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر قصور پولیس کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانونی مراحل پورے کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کے فرار ہونے والے باقی ساتھیوں کو بھی جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس قصور نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بدنام زمانہ خطرناک اشتہاری ملزم قلب شاہ اور اسکے ساتھی ندیم عرف گیندی کو گرفتار کر لیا ہے۔ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ قلب شاہ پنجاب بھر میں خواجہ سراؤں کیلئے خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اکرم نامی شہری نے گنڈا سنگھ روڈ پر اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل چھینے جانے کی 15 پر اطلاع دیا۔ تھانہ صدر قصور پولیس نے فوری ریسانڈ کرتے ہوئے دولے والا کے قریب ناکہ بندی کی، اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی برآمد، رات کی تاریکی میں دو ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت بدنام زمانہ قلب شاہ اور ندیم عرف گیندی کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں سنگین وارداتوں میں پنجاب کے متعدد اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے، قبل ازیں مجرم اشتہاری قلب شاہ کی گرفتاری کیلئے قصور پولیس نے متعدد جگہوں پر ریڈز کیے۔کوٹ رادھا کشن میں ریڈ کے دوران مجرم اشتہاری نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ بھی کی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی انتہائی خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر قصور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ قصور کی خواجہ سرا کمیونٹی نے دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے ملزمان کی گرفتاری پر پنجاب پولیس سے اظہار تشکر کیا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 785 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, November 9, 2023