آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں فنگر پرنٹ بیورو کا دورہ

Nov 08, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز پنجاب میں فنگر پرنٹ بیورو کا دورہ کیا اور فنگر پرنٹس ڈیجیٹل ڈیٹا بیس،فرانزک انویسٹی گیشن اور دیگر پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس، ڈی آئی جی منتظر مہدی سمیت سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنگر پرنٹ بیورو سٹاف کو ماڈرن انوسٹی گیشن ماڈیولز کے مطابق فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سنگین مقدمات کی تفتیش میں عادی ملزمان کے فنگر پرنٹ ڈیٹا بیس سے بھرپور استفادہ کیا جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ عادی و پیشہ ور مجرمان کے فنگر پرنٹس ڈیٹا بیس کو ساتھ ہی ساتھ اپ ڈیٹ اور باقی سسٹم کے ساتھ انٹرلنک کیا جائے۔
(روز نامہ ایکسپریس)
***********