آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات جاری
سال 2021ء اور 2022ء کے تمام کلیم کی ادائیگی مکمل، 2023ء کے سکالرشپ کی بلاتعطل ادائیگی بھی جاری۔ آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے رواں سال 75 کروڑ روپے ملازمین کے ہونہار بچوں کو سکالرشپ کی مد میں دئیے گئے، ڈاکٹر عثمان انور
31 دسمبر تک بچوں کے تعلیمی اخراجات کیلئے 85 کروڑ روپے کے سکالرشپس کا ہدف پورا کر لیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں سال 2021ء اور 2022ء کے تمام کلیم کی ادائیگی مکمل کرلی گی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ 2023ء کے سکالرشپ کی بلاتعطل ادائیگی بھی جاری ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے رواں سال اب تک 75 کروڑ روپے پولیس ملازمین کے ہونہار بچوں کو سکالرشپ کی مد میں دئیے گئے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا اور ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین سے ایجوکیشن ویلفیئر اقدامات بارے دریافت کیا۔دونوں افسران نے فورس کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر کے تعلیمی اخراجات کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔  
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ایجوکیشن ویلفیئر کی مد میں ریکارڈ فنڈز اجراء پر پنجاب پولیس کے افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ 31 دسمبر تک بچوں کے تعلیمی اخراجات کیلئے 85 کروڑ روپے کے سکالرشپس کا ہدف پورا کر لیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے نامور تعلیمی نیٹ ورکس کے ساتھ ایم او یوز بھی سائن کئے گئے ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ پولیس کانسٹیبلز کے ہونہار بچوں کو بیرون ملک اعلی تعلیم کیلئے بھی سکالرشپس فراہم کی جارہی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ یہ تمام سکالرشپس پولیس ملازمین کے تنخواہوں سے کٹوتی سے ویلفیئر فنڈز کی آمدن سے دئیے جا رہے ہیں اور آئندہ مالی سال میں اسے جار ی رکھتے ہوئے مزید اضافہ بھی کیا جائے گا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 780 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, November 7, 2023