آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زخمی اے ایس آئی سرفراز احمد سے ملاقات،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زخمی اے ایس آئی سرفراز احمد سے ملاقات،
ڈاکٹر عثمان انور نے ننکانہ پولیس کے زخمی اے ایس آئی سرفراز احمد کو گلے لگا کر حوصلہ بڑھایا، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،
سرفراز احمد کی جلد از جلد بحالی کیلئے پنجاب پولیس ویلفیئر برانچ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں ننکانہ پولیس کے زخمی اے ایس آئی سرفراز احمد سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثے میں ٹانگ فریکچر کا شکار ہونے والے اے ایس آئی سرفراز احمد کی عیادت کی اور حادثے بارے دریافت کیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے ننکانہ پولیس کے زخمی اے ایس آئی سرفراز احمد کو گلے لگا کر حوصلہ بڑھایا، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،
اے ایس آئی سرفراز احمد گذشتہ ماہ دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثے کا شکار ہوا اورٹانگ فریکچر ہوئی جس کا علاج جاری ہے،ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز نے آئی جی پنجاب کو سرفراز احمد کے علاج و بحالی بارے آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سرفراز احمد کی جلد از جلد بحالی کیلئے پنجاب پولیس ویلفیئر برانچ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازیوں کی جلد از جلد بحالی محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 779 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, November 7, 2023