آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں فنگر پرنٹ بیورو کا دورہ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں فنگر پرنٹ بیورو کا دورہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنگر پرنٹ بیورو سٹاف کو ماڈرن انوسٹی گیشن ماڈیولز کے مطابق فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔
سنگین مقدمات کی تفتیش میں عادی ملزمان کے فنگر پرنٹ ڈیٹا بیس سے بھرپور استفادہ کیا جائے، ڈاکٹر عثمان انور
عادی و پیشہ ور مجرمان کے فنگر پرنٹس ڈیٹا بیس کو ساتھ ہی ساتھ اپ ڈیٹ اور باقی سسٹم کے ساتھ انٹرلنک کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز پنجاب میں فنگر پرنٹ بیورو کا دورہ کیا اور فنگر پرنٹس ڈیجیٹل ڈیٹا بیس،فرانزک انویسٹی گیشن اور دیگر پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس، ڈی آئی جی منتظر مہدی سمیت سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنگر پرنٹ بیورو سٹاف کو ماڈرن انوسٹی گیشن ماڈیولز کے مطابق فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سنگین مقدمات کی تفتیش میں عادی ملزمان کے فنگر پرنٹ ڈیٹا بیس سے بھرپور استفادہ کیا جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ عادی و پیشہ ور مجرمان کے فنگر پرنٹس ڈیٹا بیس کو ساتھ ہی ساتھ اپ ڈیٹ اور باقی سسٹم کے ساتھ انٹرلنک کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے دفتر کے مختلف شعبوں کی ورکنگ کا جائزہ لیا، سپروائزری افسران و سٹاف کو اہم ہدایات جاری کیں۔اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر،  پی ایس ٹو آئی جی رانا شعیب محمود سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 778 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, November 7, 2023