چیئرپرسن پریسبیٹیرین ایجوکیشن بورڈ میگی ٹریمبل کی قیادت میں 07 رکنی وفد کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات

چیئرپرسن پریسبیٹیرین ایجوکیشن بورڈ میگی ٹریمبل کی قیادت میں 07 رکنی وفد کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
پنجاب پولیس مسیحی برادری، گرجا گھروں اور مسیحی تعلیمی اداروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، آئی جی پنجاب
 پنجاب بھر میں مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کے مسائل کے حل  اور فوری ریلیف کیلئے میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ مسیحی عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی بھی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں جامع حکمت عملی کے تحت ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس صوبہ بھر میں مسیحی برادری، گرجا گھروں اور مسیحی تعلیمی اداروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب بھر میں مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کے مسائل کے حل اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں جہاں مسیحی شہریوں کو کسی بھی مشکل کی صورت میں فوری ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہر اتوار کے روز مسیحی دعائیہ پروگرامز کے موقع پر بھی صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جاتے ہیں اور مسیحی کمیونٹی لیڈرز کی مشاورت سے سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار آج سنٹرل پولیس آفس میں پریسبیٹیرین ایجوکیشن بورڈ کے وفد کے اراکین سے ملاقا ت کے دوران کیا۔
چیئرپرسن پریسبیٹیرین ایجوکیشن بورڈ میگی ٹریمبل کی قیادت میں 07 رکنی وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، ایگزیکٹو سیکرٹری پریسبیٹیرین چرچ آف پاکستان ریفرنڈم ڈاکٹر مجید ایبل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پریسبیٹیرین ایجوکیشن بورڈ،ویدا جاوید و دیگر ارکان وفد میں شامل تھے،وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو پریسبیٹیرین ایجوکیشن بورڈ کے اغراض و مقاصد اور معاملات سے آگاہ کیا،ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایس ایس پی شعیب محمود سمیت سینئر پولیس افسران موقع پر موجود تھے،چیئرپرسن پریسبیٹیرین ایجوکیشن بورڈ میگی ٹریمبل نے کہاکہ پریسبیٹیرین ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں 25 سکولز خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ پریسبیٹیرین وفد نے مسیحی برادری کو سکیورٹی کی فراہمی اور مسائل کے حل کے لئے پنجاب پولیس کی کاوشوں کو سراہا،
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 777 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, November 7, 2023