ڈی پی او ننکانہ کی آئی جی سے ملاقات، کارکردگی رپورٹ پیش

Nov 07, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رسے سنٹرل پولیس آفس میں ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز اور انکی ٹیم نے ملاقات کی، ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے تحت رواں برس ننکانہ پولیس کی مجموعی کارکردگی بارے بریفنگ دی، ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز نے کہاکہ پولیس نے رواں برس کے دوران ڈکیتوں اور مجرمان سے 10کروڑ 84 لاکھ 33 ہزار 693 روپے کا مال مسروقہ اور نقدی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 908 مقدمات درج کئے گئے،  ملزمان کے قبضہ سے 39 کلاشنکوف، 104 بندوقیں، 67 رائفل، 668 پسٹل، 4 کاربین اور 6167 گولیاں و کارتوس برآمد کیے۔ ننکانہ پولیس نے 5 بلائنڈ مرڈر سمیت مجموعی طور پر قتل کے 63 مقدمات کے 128 ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھیجا۔اندرون ملک و بیرون ملک اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 1717 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا، 53 گینگز کے 173 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 60 لاکھ 85 ہزار روپے کا مال مسروقہ اور نقدی برآمد کیا۔منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں رواں سال 305 کلو چرس، 9 کلو سے زائد ہیروئن، افیون 200 گرام، 14.941 گرام آئس، 8365 لٹر شراب، 10چالو بھٹیاں اور لہن 1630 لٹر برآمد کیا گیا۔ ڈی پی او ننکانہ نے مزیدکہا کہ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے 16 سالہ اغواء کی گئی لڑکی کو ضلع ساہیوال سے بحفاظت بازیاب کروایا اور ملزم کو گرفتار کیا۔ مجرمان کے قبضے سے چوری شدہ 715 موٹر سائیکل، 12 عدد گاڑیاں، 3 عدد ٹریکٹر 1 عدد ٹرک، 1 عدد کیری ڈبہ، دیگر وہیکلز 36، 92 تولہ زیورات اور مسروقہ مال مویشی 104 عدد برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے۔
(روز نامہ ایکسپریس)
************