شہیدہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال کے اہلخانہ کو گھر کیلئے فنڈز جاری

Nov 06, 2023

 لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداءکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں فرض کی راہ میں جان قربان کرنےوالے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا گیا ڈیرہ غازی خان پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال شہید کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا، شہید ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال نے رواں برس 13 جنوری کو دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا، شہید کے لواحقین میں اہلیہ مدثرہ فاطمہ، چار سالہ بیٹی ایمان زہرہ اور 2 سالہ بیٹا محمد باصم شامل ہیں آئی جی کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔

(روز نامہ پاکستان)

************