پولیس سوشل میڈیا سیل کی وویمن سیفٹی ایپ آگا ہی مہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 05, 2023

پنجاب پولیس سوشل میڈیا سیل کی تیار کردہ ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی مہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دو کروڑ سے زائد شہریوں نے ویڈیو کو دیکھا، ستائش اور تعریفی کلمات سے نوازا ہے ۔ ویڈیو میں خواتین کو کسی بھی مشکل صورتحال میں ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پولیس سے مدد کے حصول کا طریقہ بتایا گیا ہے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ گھریلو خواتین، ورکنگ ویمن اور طالبات ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے صرف ایک کلک پر پولیس سے مدد و تحفظ حاصل کر سکتی ہیں، کسی بھی ہراسگی ، ہنگامی صورتحال میں پولیس منٹوں میں پہنچ کر ملزمان کے خلاف  کاروائی عمل میں لاتی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی اور پنجاب پولیس سوشل میڈیا سیل شہریوں کی آگاہی کیلئے مختلف ویڈیو پیغامات باقاعدگی سے جاری رہا ہے اور پولیس خدمات، سماجی آگاہی پر مبنی بیشتر ویڈیوز ایک کروڑ سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہیں۔

(روز نامہ ایکسپریس)

************