لاہور(کر ائم رپو رٹر)38ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سے آئے 15 رکنی وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سمیت دیگر اداروں کے افسران شامل تھے ۔ وفد کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، پبلک سروس ڈلیوری، کمیونٹی پولیسنگ، کرائم فائٹنگ اور فیلڈ فارمیشنز بارے آگاہی دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران سے خطاب کیا اور انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ دورے کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور وفد سربراہ کے مابین یادگاری سوونیئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی،کامران خان، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر،ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل امجد، اے آئی جی ٹریننگ فیصل مختار، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************
