Nov 04, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسرو اہلکار کا حق ہے جو انہیں صوبے کے تمام اضلاع میں ہر رینک پرترقیوں کے عمل کے ذریعے بروقت فراہم کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمانہ ترقی پانے والے تمام افسران واہلکار اپنی پروموشن کا فائدہ پہلے سے زیادہ بہترپرفارمنس کی صورت شہریوں کو منتقل کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، خواتین، بچوں اور دیگر کمزور طبقات کو ہرممکن مدد، تعاون سماجی تحفظ اور تعاون فراہم کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں کو خوش اخلاقی کے ساتھ بہترین خدمات مہیا کی جائیں اور جرائم کے قلع قمع کے ساتھ تمام اضلاع میں ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور منظم جرائم میں ملوث مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے لاہور پولیس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سنٹرل پولیس آفس میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے پروموٹ ہونے والے 50 اے ایس آئیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔پروموٹ ہونے والوں میں آپریشن ونگ کے 28، انویسٹی گیشن کے 13 اور ایلیٹ فورس کے 04،سی سی پی او آفس کے 02، سٹی ٹریفک پولیس لاہور01، سی آئی اے 01 اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تعینات 01 اے ایس آئی شامل ہے۔ پروموٹ ہونے والے اے ایس آئیز کے بچوں، اہلخانہ اور عزیز و اقارب کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو مبارک باد، مزید تندہی سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(روز نامہ خبریں)
***************
