آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ایک اور احسن اقدام

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ایک اور احسن اقدام
پنجاب پولیس اور نجی یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو سائن،پولیس شہداء کے بچوں کو 100 فیصد فری ایجوکیشن فراہم کی جائے گی۔
حاضر سروس، ریٹائرڈ اور دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کو ایڈمیشن فیس اور ماہانہ ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل اوردیگر اعلی ڈگریوں کیلئے بچوں کو بہترین ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھایا ہے جس سے پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے میں خصوصی سہولت حاصل ہوگی۔ پنجاب پولیس اور نجی یونیورسٹی(لاہور لیڈز یونیورسٹی) کے درمیان سنٹرل پولیس آفس میں ایم او یو سائن ہوگیا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی نے ایم او یو سائن پر دستخط کئے۔ایم او یو کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو نجی یونیورسٹی میں 100 فیصد فری ایجوکیشن فراہم کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ حاضر سروس، ریٹائرڈ اور دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کو ایڈمیشن فیس اور ماہانہ ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ نجی یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گا اور بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل اور مزید اعلی ڈگریوں کیلئے بچوں کو بہترین ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر آئے گا۔
ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی، وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی نے قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں پنجاب پولیس کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایم او یو انکے ادارے کی جانب سے پولیس ملازمین کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے اور اپنے ادارے کے پلیٹ فارم سے وہ پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا،  ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی فنانس نوید اجمل سمیت دیگر افسران موجود تھے۔.
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 775 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, November 6, 2023