آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے،
شہریوں کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیح، دانستہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔ آئی جی پنجاب کی افسران کو ہدایت۔
شہریوں کی درخواستوں کے ازالے میں تاخیر کے مرتکب افسران کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
ریٹائرمنٹ، ڈسپلن اور ویلفیئر سمیت تمام درخواستوں کو میرٹ کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور
شہریوں کی سہولت کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کی درخواستیں سن کر فوری ازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز کو اپنی نگرانی میں انکوائری کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ا فسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ اولین ترجیح، دانستہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کی درخواستوں کے ازالے میں تاخیر کے مرتکب افسران کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔
کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے بھی ملاقات اور ان کی پیش کردہ درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فورس کی ویلفیئر کا خیال رکھ کر ہی ان سے اچھی پرفارمنس لی جا سکتی ہے لہذا پیشہ ورانہ امور، ڈسپلن،ریٹائرمنٹ، اور ویلفیئر سمیت تمام درخواستوں کو میرٹ کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہاکہ شہریوں کی سہولت کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے، شہری پولیس سے متعلقہ کوئی بھی درخواست 1787 کمپلینٹ سنٹر پر بھی بذریعہ کال، ایس ایم ایس بھی درج کروا سکتے ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 774 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, November 6, 2023