پنجاب پولیس نے اتوار کے روز صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی پروگرامز کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔

پنجاب پولیس نے اتوار کے روز صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی پروگرامز کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔
گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں، آئی جی پنجاب
علما کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ٹیموں نے اتوار کے روز لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کئے۔  
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایس پیز، سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد موثر پٹرولنگ کریں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں، علما کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے مسیحی کمیونٹی سمیت اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے لئے میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں جو مسیحی شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 773 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, November 5, 2023