آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل
فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا۔
ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال شہید کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال شہید کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا، شہید ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال نے رواں برس 13 جنوری کو دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا، شہید کے لواحقین میں اہلیہ مدثرہ فاطمہ، چار سالہ بیٹی ایمان زہرہ اور 2 سالہ بیٹا محمد باصم شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال شہید جیسے 1600 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے اور خوشی غمی کے ہر موقع پر ان کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ موجود رہے گی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 772 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, November 5, 2023