آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت اور انکی ٹیم کی ملاقات
شیخوپورہ پولیس نے رواں برس کے دوران ڈکیتوں اور مجرمان سے 36 کروڑ 3 لاکھ 62 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔
ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 1787 مقدمات درج، ملزمان کے قبضہ سے 112 کلاشنکوف، 116 بندوقیں، 129 رائفل، 1430 پسٹل اور 8702 گولیاں و کارتوس برآمد کیے۔
13 بلائنڈ مرڈر سمیت مجموعی طور پر قتل کے 42 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھیجا، 2159 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت اور انکی ٹیم نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے تحت رواں برس ضلعی پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شیخوپورہ پولیس نے رواں برس کے دوران ڈکیتوں اور مجرمان سے 36 کروڑ 3 لاکھ 62 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 1787 مقدمات درج، ملزمان کے قبضہ سے 112 کلاشنکوف، 116 بندوقیں، 129 رائفل، 1430 پسٹل اور 8702 گولیاں و کارتوس برآمد کیے۔شیخوپورہ پولیس نے 13 بلائنڈ مرڈر سمیت مجموعی طور پر قتل کے 42 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھیجا۔ 2159 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا، 45 گینگز کے 142 ملزمان کو گرفتار کرکے 6.81 ملین مال مسروقہ برآمد کیا۔ منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں رواں سال 1532 کلو گرام چرس، 12 کلو ہیروئن، 114 کلو افیون، 1592 گرام آئس، 10569 لٹر شراب 21 چالو بھٹیاں، لہن 1630 لٹر برآمد کیا، تھانہ فیکٹری ایریا نے 4 سالہ کمسن بچی کے اغواء برائے تاوان کے ملزمان کو گرفتار کر کے بحفاظت بازیاب کروایا اور تاوان کی رقم واپس کروائی۔ چوری شدہ 226 موٹر سائیکل،56 عدد گاڑیاں، 46 تولہ زیورات,اور مسروقہ مال مویشی 30 عدد برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے۔ فورس کی ویلفیئر کیلئے جاری اقدامات بارے ڈی پی او شیخوپورہ نے بتایا کہ کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک 406 افسران و اہلکاروں کو میرٹ کے مطابق محکمانہ ترقی دی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈکیتی معہ ریپ، قتل سمیت دیگر مشکل کیسز کامیابی سے ٹریس کرنے پر شیخوپورہ پولیس کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور انسداد جرائم کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ جاری رکھا جائے، شہریوں کیلئے پبلک سروس ڈلیوری کو موثر حکمت عملی سے مزید آسان بنایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 771 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Sunday, November 5, 2023