سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز بارے اہم اجلاس،
وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر اسی سال پنجاب کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کر دیں گے، آئی جی پنجاب
آر پی اوز، ڈی پی اوز تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کے تحت اپ گریڈیشن ذاتی نگرانی کروائیں، آئی جی پنجاب
الیکشن کے پر امن اور محفوظ انعقاد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر اسی سال پنجاب کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کر دیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ آپی اوز، ڈی پی اوز تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کے تحت اپ گریڈیشن ذاتی نگرانی کروائیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل انیشیٹو تھانوں کی بروقت تکمیل کیلئے سروے، ٹینڈرنگ کا کام مکمل ہے، آر پی اوز، ڈی پی اوز ترقیاتی پراجیکٹس کی مانیٹرنگ خود کریں، معیار پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہ کریں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام پولیس خدمت مراکز و کاونٹرز، پی سی، پولیس لائنز، ٹریننگ سکولز و کالجز کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں، شہروں کو محفوظ تر بنانے کے لئے نئے سیف سٹیز، پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ اور پاسبان منصوبوں کا آغاز کیا ہے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ الیکشن کے پر امن اور محفوظ انعقاد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز بارے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک پولیس افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر کے تمام تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کرنے کے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔
دوران اجلاس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر آر پی اوز بہاولپور، ملتان، ساہیوال اور ڈی جی خان سمیت مختلف افسران کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام اضلاع میں انسداد جرائم اور کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔ اجلاس میں اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر اور پی ایس ٹو آئی جی پنجاب رانا شعیب محمود سمیت سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 770 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Sunday, November 5, 2023