پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی مہم ویڈیو وائرل ہوگئی،

پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی مہم ویڈیو وائرل ہوگئی،

دو کروڑ سے زائد شہریوں نے ویڈیو کو دیکھا، ستائش اور تعریفی کلمات سے نوازا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 

ویڈیو میں خواتین کو کسی بھی مشکل صورتحال میں ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پولیس سے مدد کے حصول کا طریقہ بتایا گیا ہے،آئی جی پنجاب 

 گھریلو خواتین، ورکنگ ویمن اور طالبات ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے صرف ایک کلک پر پولیس سے مدد و تحفظ حاصل کر سکتی ہیں، ڈاکٹر عثمان انور 

پنجاب پولیس سوشل میڈیا سیل کی تیار کردہ ویمن سیفٹی ایپ کی آگاہی مہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دو کروڑ سے زائد شہریوں نے ویڈیو کو دیکھا، ستائش اور تعریفی کلمات سے نوازا ہے ۔ ویڈیو میں خواتین کو کسی بھی مشکل صورتحال میں ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پولیس سے مدد کے حصول کا طریقہ بتایا گیا ہے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ گھریلو خواتین، ورکنگ ویمن اور طالبات ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے صرف ایک کلک پر پولیس سے مدد و تحفظ حاصل کر سکتی ہیں، کسی بھی ہراسگی ، ہنگامی صورتحال میں پولیس منٹوں میں پہنچ کر ملزمان کے خلاف  کاروائی عمل میں لاتی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی اور پنجاب پولیس سوشل میڈیا سیل شہریوں کی آگاہی کیلئے مختلف ویڈیو پیغامات باقاعدگی سے جاری رہا ہے اور پولیس خدمات، سماجی آگاہی پر مبنی بیشتر ویڈیوز ایک کروڑ سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہیں۔

 
Press Release Date: 
Saturday, November 4, 2023