سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی پی او بھکر محمد نوید اور انکی ٹیم کی ملاقات
بھکر پولیس نے رواں برس کے دوران ڈکیتوں اور مجرمان سے 11 کروڑ 41 لاکھ 23 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا،بریفنگ
ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں451 مقدمات درج ،451 ملزمان ، قبضہ سے 46 کلاشنکوف، 49 بندوقیں، 33 رائفل،351 پسٹل اور 2168 کارتوس برآمد کیے،
1264 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا ، 12 گینگز کے 29 ملزمان کو گرفتار کرکے 4.25 ملین مال مسروقہ برآمد کیا ۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں ڈی پی او بھکر محمد نوید اور انکی ٹیم نے ملاقات کی۔ ڈی پی او بھکر محمد نوید نے پولیس اسٹیشن ڈائریز کے تحت رواں برس پولیس کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھکر پولیس نے رواں برس کے دوران ڈکیتوں اور مجرمان سے 11 کروڑ 41 لاکھ 23 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا، ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں451 مقدمات درج کرتے ہوئے451 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 46 کلاشنکوف، 49 بندوقیں، 33 رائفل،351 پسٹل اور 2168 کارتوس برآمد کیے، بھکر پولیس نے 03 بلائنڈ مرڈر سمیت مجموعی طور پر قتل کے 36 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھیجا ۔ 1264 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا ، 12 گینگز کے 29 ملزمان کو گرفتار کرکے 4.25 ملین روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا ۔ منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں رواں سال 152.11 کلو گرام چرس، 3779 لٹر شراب چالو بھٹیاں 6، لہن 498 لٹر برآمد کیا۔ بجلی چوری کریک ڈاون میں 670 مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ چوری شدہ 266 موٹر سائیکل ،3 عدد کاریں، 4 رکشے، 2 آئیل ٹینکر اور مسروقہ مال مویشی 370 عدد برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے۔ غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ھوئے 40 ملین سے زائد 140000 لٹر برآمد ۔گندم 5.68 میٹرک ٹن، آٹا 825 میٹرک ٹن، کھاد 135.65 میٹرک ٹن، چینی 1391.25 میٹرک ٹن کی اسمگلنگ ناکام بنائی ۔ اسی طرح 69 کانسٹیبلز کو میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ آئی جی پنجاب کی ڈکیتی ، قتل سمیت دیگر کیسز کامیابی سے ٹریس کرنے پر بھکر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے اور کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 768 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

