آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام /پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کو 50نئی گاڑیاں مل گئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام /پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کو 50نئی گاڑیاں مل گئیں۔
 ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں نئی گاڑیاں پی ایچ پی کے سپرد کیں۔
 فیصل آباد ریجن میں پی ایچ پی کی 37 جبکہ گوجرانوالہ ریجن میں 13 پی ایچ پی پوسٹوں کو نئی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب
پٹرولنگ کی تمام سہولیات سے آراستہ یہ گاڑیاں دونوں ریجنز میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کو مزید بہتر بنائیں گی۔ آئی جی پنجاب
سموگ اور دھند کے موسم میں پی ایچ پی اہلکار مزید تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ شہریوں کی خدمت و حفاظت کے فرائض سر انجام دیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب ہائی وے پٹرول کو شاہرات پر پٹرولنگ اور دیگر پیشہ ورانہ امو رکی انجام دہی کیلئے 50نئی گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نئی گاڑیاں پی ایچ پی چوکی انچارجوں کے سپرد کیں۔ ایڈیشنل آئی جی راؤ عبدالکریم، ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر محمد اطہر وحید، ایس پی ہیڈ کوارٹرز منصور قمر سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ فیصل آباد ریجن میں پی ایچ پی کی 37 جبکہ گوجرانوالہ ریجن میں 13 پی ایچ پی
 پوسٹوں کو نئی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، پٹرولنگ کی تمام سہولیات سے آراستہ یہ گاڑیاں دونوں ریجنز میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کو مزید بہتر بنائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شاہرات پر فیلڈ پٹرولنگ اور انسداد جرائم کے اقدامات میں مزید تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کو جدید وسائل، بہترین تربیتی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں اوران اقدامات کا فائدہ پہلے سے بہتر پبلک سروس ڈلیوری اور جرائم کنٹرول کی صورت شہریوں کو پہنچ رہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کو شاہرات پر ہائی وے کرائم کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سموگ اور دھند کے موسم میں پی ایچ پی اہلکار مزید تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ شہریوں کی خدمت و حفاظت کے فرائض سر انجام دیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 767 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, November 3, 2023