آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے پروموٹ ہونے والے 50 اے ایس آئیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے پروموٹ ہونے والے 50 اے ایس آئیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔
پروموٹ ہونے والوں میں آپریشن ونگ کے 28، انویسٹی گیشن کے 13 اور ایلیٹ فورس کے 04 اے ایس آئیز شامل۔
پروموٹ ہونے والے اے ایس آئیز کے بچوں، اہلخانہ اور عزیز و اقارب کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت۔
محکمانہ ترقی اور ویلفیئر اقدامات کا فائدہ پہلے سے زیادہ اچھی پرفارمنس کی صورت شہریوں کو منتقل کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور
خواتین، بچوں اور دیگر کمزور طبقات کو ہر ممکن مدد، تعاون سماجی تحفظ اور تعاون فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر افسرو اہلکار کا حق ہے جو انہیں صوبے کے تمام اضلاع میں ہر رینک پرترقیوں کے عمل کے ذریعے بروقت فراہم کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ محکمانہ ترقی پانے والے تمام افسران واہلکار اپنی پروموشن کا فائدہ پہلے سے زیادہ بہترپرفارمنس کی صورت شہریوں کو منتقل کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، خواتین، بچوں اور دیگر کمزور طبقات کو ہرممکن مدد، تعاون سماجی تحفظ اور تعاون فراہم کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں کو خوش اخلاقی کے ساتھ بہترین خدمات مہیا کی جائیں اور جرائم کے قلع قمع کے ساتھ تمام اضلاع میں ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور منظم جرائم میں ملوث مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے لاہور پولیس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سنٹرل پولیس آفس میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے پروموٹ ہونے والے 50 اے ایس آئیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔پروموٹ ہونے والوں میں آپریشن ونگ کے 28، انویسٹی گیشن کے 13 اور ایلیٹ فورس کے 04،سی سی پی او آفس کے 02، سٹی ٹریفک پولیس لاہور01، سی آئی اے 01 اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تعینات 01 اے ایس آئی شامل ہے۔ پروموٹ ہونے والے اے ایس آئیز کے بچوں، اہلخانہ اور عزیز و اقارب کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو مبارک باد، مزید تندہی سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 766 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, November 3, 2023