38 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے زیر تربیت افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ،
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سے آئے 15 رکنی وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سمیت دیگر اداروں کے افسران شامل،
وفد کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، پبلک سروس ڈلیوری، کمیونٹی پولیسنگ، کرائم فائٹنگ اور فیلڈ فارمیشنز بارے آگاہی دی گئی۔
انسداد جرائم کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب
صوبے کے تمام اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مراکز شہریوں کو بہترین سروسز ڈلیوری فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے 38 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC) میں شامل زیر تربیت افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا، وفد کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، پبلک سروس ڈلیوری، کمیونٹی پولیسنگ، کرائم فائٹنگ اور فیلڈ فارمیشنز بارے آگاہی دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے 15 رکنی وفد کو انسداد جرائم، پنجاب پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت افسران سے خطاب کیا اور انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس جرائم کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مراکز شہریوں کو بہترین سروسز ڈلیوری فراہم کر رہے ہیں اسی طرح کمیونٹی پولیسنگ اقدامات کے سلسلے میں سماجی مشکلات کے شکار کمزور طبقات ٹرانسجینڈرز، خواتین، بچوں اور ذہنی معذور افراد کی مدد و راہنمائی کیلئے تحفظ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جو ہر روز سینکڑوں شہریوں کو سماجی تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں، شرپسند عناصر اور انکے سہولت کاروں کے قلع قمع کیلئے سی ٹی ڈی ہمہ وقت سرگرم عمل ہے جبکہ سنگین اشتہاریوں کے خلاف کر یک ڈاؤن میں رواں برس مختلف ممالک سے 125 سے زائد مجرمان کو گرفتار کرکے لایا گیا ہے۔وفد میں شامل افسران نے پنجاب پولیس کے مختلف شعبوں کے بارے سوالات بھی پوچھے۔ دورے کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور وفد سربراہ کے مابین یادگاری سووینئیرز کا تبادلہ بھی کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی،کامران خان، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر،ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل امجد، اے آئی جی ٹریننگ فیصل مختار، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 765 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, November 3, 2023