چوروں سے 05 کروڑ 56 لاکھ روپے کی رقم بحفاظت برآمد کرنے پر پنجاب پولیس کا شکریہ۔

چوروں سے 05 کروڑ 56 لاکھ روپے کی رقم بحفاظت برآمد کرنے پر پنجاب پولیس کا شکریہ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر عسکری گارڈز، برگیڈئیر (ریٹائرڈ) طاہر علی ملک نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو شکرئیے کا لیٹر بھجوا دیا۔
آرپی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری اور ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے چوروں کو گرفتار کیا۔
بروقت کاروائی سے ملزمان کی گرفتاری پر عسکری گارڈز نے آئی جی پنجاب اور فیلڈ میں کام کرنے والی پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عسکری گارڈز کے دفتر سے واردات کے دوران چوری کئے گئے مال میں سے 05کروڑ56لاکھ برآمد کرنے پر ضلع وہاڑی کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور شہریوں کی جان وما ل کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق 19ستمبر کوہونے والی واردات میں چورعسکری گارڈز کے دفتر سے 06 کروڑ 35 لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔ آرپی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری اور ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے چوروں کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ رقم میں سے 05 کروڑ 56 لاکھ روپے برآمد کر کے عسکری گارڈز کے سپرد کردئیے گئے۔بروقت کاروائی سے ملزمان کی گرفتاری پر عسکری گارڈز نے آئی جی پنجاب اور فیلڈ میں کام کرنے والی پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر عسکری گارڈز، برگیڈئیر (ریٹائرڈ) طاہر علی ملک نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو شکرئیے کا لیٹر بھجوا دیا۔  چوروں سے 05 کروڑ 56 لاکھ روپے کی رقم بحفاظت برآمد کرنے پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور بروقت کاروائی سے مشکل کیس کو حل کرکے اپنی مہارت کا عملی ثبوت پیش کیا ہے۔برگیڈئیر (ریٹائرڈ) طاہر علی ملک نے ملزمان کو گرفتار کرنے والے سب انسپکٹر سی آئی اے رؤف اقبال کو تعریفی سند اور کیش انعام بھجوایا، اے ایس آئی محمد وقاص اور لیڈی کانسٹیبل شکیلہ رانی کو بھی تعریفی اسناد اور کیش انعامات بھجوائے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ عسکری گارڈز کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی لائق تحسین ہے، ایسے انعامات مزید بہتر کارکردگی کیلئے فورس کا مورال بلند کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 764 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, November 3, 2023