Nov 03, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہے اور اس سلسلے میں زخمی ملازمین کے علاج معالجے کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کے لئے مزید 18 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے زخمی سب انسپکٹر طاہر اعجاز،رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل محمد الطاف کو 03 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، سب انسپکٹر عبدالرزاق، زخمی کانسٹیبل محمد عمران کو 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل توقیر سبطین،غازی کانسٹیبل اللہ دتہ کے لئے بھی 02 لاکھ روپے فی کس جاری دئیے گئے۔
(روز نامہ جناح)
***************