لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداءکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ، فرض کی راہ میں جان قربان کرنےوالے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر فراہم کردیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز شہید کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا،شہید کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز نے گذشتہ برس 30 اگست کو ننکانہ میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز جیسے 1600 سے زائد بہادر شہداءکی امین فورس ہے جن کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************