Nov 02, 2023
لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لمز یونیورسٹی پر پولیس کے دھاوے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ایک ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پیچھے ایک فیک ویڈیو چل رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ لمز یونیورسٹی لاہور پر پنجاب پولیس چھاپہ مار رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں جو تصویر ہے وہ لمز یونیورسٹی سے بہت دور کی ہے، پولیس کی کوئی نارمل موومنٹ ہے پولیس نے لمز پر کوئی ریڈ نہیں کیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پولیس کو کوئی حکم ملا نہ ہمیں کہا گیا، یہ جعلی اور جھوٹی ویڈیو وزیراعظم کے دورے کو بدنام کرنے کیلئے جاری کی گئی ،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جعلی ویڈیو بنانےوالے قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔
(روز نامہ پاکستان)
*************