آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری،شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن کے احکامات جاری کئے۔
ویلفیئر، پوسٹنگ اور سزاو جزا سے متعلقہ درخواستوں کو ایس او پیز کے مطابق ٹائم لائن کے اندر حل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت دیگر اضلاع سے آئے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور شہریوں کی درخواستوں پر فوری ایکشن کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کاروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ڈی پی اوز شہریوں کے مسائل اپنی نگرانی میں حل کروائیں اوراس سلسلے میں کوئی تاخیر یا کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں تعینات اہلکاروں اور انکے اہل خانہ کے مسائل بھی سنے۔ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس ملازمین کی درخواستوں پر فوری ایکشن سے مسائل حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ویلفیئر، پوسٹنگ اور سزاو جزا سے متعلقہ درخواستوں کو ایس او پیز کے مطابق ٹائم لائن کے اندر حل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہری لگائی جارہی ہے،آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہری پولیس سے متعلق کوئی بھی درخواست 1787 ہیلپ لائن پر بذریعہ کال بھی دے سکتے ہیں۔1787 کمپلینٹ سنٹر کو شہریوں کی سہولت کیلئے ہفتے کے ساتوں روز فعال رکھا گیا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 761 )
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************



Press Release Date:
Thursday, November 2, 2023