آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم
دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کے لئے مزید 18 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔
آر پی اوز، ڈی پی اوز ماتحت ملازمین کے ہیلتھ ویلفیئر کے کیسزمتعلقہ دستاویزات کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہے اور اس سلسلے میں زخمی ملازمین کے علاج معالجے کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کے لئے مزید 18 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے زخمی سب انسپکٹر طاہر اعجاز،رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل محمد الطاف کو 03 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، سب انسپکٹر عبدالرزاق، زخمی کانسٹیبل محمد عمران کو 02 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے،رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل توقیر سبطین،غازی کانسٹیبل اللہ دتہ کے لئے بھی 02 لاکھ روپے فی کس جاری دئیے گئے۔ رحیم یار خان کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل شاہد نوید، محمد اشتیاق، ننکانہ صاحب کے زخمی اے ایس آئی محمد آصف اور مانگٹ علی کے لئے  بھی 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ماتحت ملازمین کے کیسز متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ویلفیئر برانچ بھجوائیں تاکہ اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرہر ممکن تعاون فراہم کیا جاسکے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 760 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, November 2, 2023