غیرملکی تارکین وطن کاآج سے انخلاشروع، 2لاکھ فورس تیار،آئی جی

Nov 02, 2023

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ آج سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل مربوط پالیسی اور جامع حکمت عملی کے تحت شروع ہو جائے گا تمام شہروں سے مقررہ تاریخ کو غیر قانونی تارکین کو باہر بھیجا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام ٹیمیں انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائیں گی، باڈی کیم سمیت دیگر ٹیکنالوجی سے ہر سر گرمی کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں گی، ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ پنجاب کے اندر 25لاکھ کیمروں کومیپ کیا جا چکا ہے 2 لاکھ فورس پوری طرح تیار ہے ۔ ۔ آئی جی سے سنٹرل پولیس آفس میں یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے ملاقات کی ۔ ان طلبا و طالبات نے پنجاب پولیس کے ساتھ بطور والنٹئیرز کام کرتے ہوئے پولیس ورکنگ بارے مکمل آگاہی حاصل کی ہے۔

(روز نامہ جنگ)

**************