آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل
فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیا۔
پنجاب پولیس نے کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز شہید کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا۔
شہید کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز نے گذشتہ برس 30 اگست کو ننکانہ میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
\انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر فراہم کردیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق پنجاب پولیس نے کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز شہید کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا،شہید کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز نے گذشتہ برس 30 اگست کو ننکانہ میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خطرناک ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کانسٹیبل محمد ارسلان اعجاز جیسے 1600 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے جن کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 757 )

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
Press Release Date: 
Wednesday, November 1, 2023