Nov 01, 2023
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے حکومتی فیصلے پر من و عن عمل کروائیں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ 03 نومبر سے پنجاب بھر میں مرحلہ وار غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے انخلا کا آغاز ہو گا، آئی جی پنجاب راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے غیر قانونی مقیم شہریوں کا انخلا ہو گا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جائے گا۔
(روز نامہ نوائے وقت)
***********